ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی اداکارہ کو ترکیہ میں شوٹنگ پر قتل کی دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا، تازہ انکشاف

استبنول: بھارتی فلم ’اکیلی‘ کی اداکارہ نشرت بروچہ کو ترکیہ میں فلم کی شوٹنگ پر قتل کی دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ 

انڈین میڈیا نے اپنے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ فلم ’اکیلی‘ کی شوٹنگ کے آغاز سے قبل پروڈکشن ٹیم کو مرکزی اداکارہ کے خلاف دھمکیاں موصول ہوئی تھیں۔

ترکیہ میں لوکیشن کے سروے کے بعد شوٹنگ کا آغاز ہونے والا تھا لیکن دھمکیوں کے بعد ازبکستان میں نئی لوکیشن پر شوٹنگ کی گئی۔

شوٹنگ کی لوکیشن کو تبدیل کرنے کا فیصلہ نہ صرف فنکاروں کی حفاظت کے مد نظر لیا گیا بلکہ فلم کا موضوع بھی حساس تھا۔

واضح رہے کہ اداکارہ کی نئی فلم ’اکیلی‘  آزادی، مزاحمت اور بہادری کے موضوعات کا احاطہ کرتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں