کراچی: ٹک ٹاکر حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ گھر واپس پہنچ گئے۔
حریم شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر پیغام میں کہا کہ میرے شوہر بلال شاہ آج صبح بحفاظت گھر واپس پہنچ گئے ہیں۔ ان تمام لوگوں کا شکریہ جنہوں نے میرے شوہر کے لیے آواز اٹھائی۔
الحمدللہ ، میرے شوہر بلال شاہ آج صبح بحفاظت گھر واپس آگئے ہیں۔ ان تمام لوگوں کا شکریہ جنہوں نے میرے شوہر کے لیے آواز اٹھائی۔ pic.twitter.com/6zmOay0Nr4
— Hareem Shah (@_Hareem_Shah) September 5, 2023
حریم شاہ کے شوہر لندن سے واپسی کے بعد اتوار کو کراچی کے علاقے قیوم آباد سے لاپتہ ہوگئے تھے۔ بلال شاہ کی والدہ کی مدعیت میں ڈیفنس تھانے میں ان کی گمشدگی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ کی بازیابی کی درخواست پر آئی جی کو نوٹس
بلال شاہ کی والدہ نے بیٹے کے لاپتہ ہونے کے بعد بازیابی کے لیے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا جس پر عدالت نے آئی جی سندھ کو نوٹس جاری کیا تھا۔
