بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں نو سے 10 ستمبر کو جی 20 کا سربراہی اجلاس ہو رہا ہے جس کی تیاریاں جاری ہیں۔ اجلاس سے قبل نئی دہلی میں جگہ جگہ لائٹس، پھول اور پودے لگائے گئے ہیں جب کہ عمارتوں اور دیواروں پر پینٹنگز بنائی گئی ہیں۔ دو روزہ اجلاس حال ہی میں تعمیر ہونے والے انٹرنیشنل ایگزیبیشن کنونشن سینٹر ’بھارت منداپم‘ میں ہو گا۔ اجلاس میں دنیا بھر سے سیاسی رہنما بھارت آ رہے ہیں۔ جی ٹوئنٹی میں امریکہ، چین، برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، آسٹریلیا، کینیڈا، بھارت، روس، سعودی عرب، انڈونیشیا، جاپان، جنوبی کوریا، میکسیکو، جنوبی افریقہ، ترکیہ، ارجنٹائن، برازیل شامل ہیں جب کہ یورپی ممالک کا اتحاد یورپی یونین بھی اس گروپ کا رکن ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- آبنائے ہرمز میں 24 ہندوستانیوں کو لے جانے والے ٹینکر پر حملہ، ہندوستان ناراض
- سبل نے عدالت سے نوٹس جاری کرنے کو کہا، لیکن عدالت نے انکار کر دیا، سماعت 9 دسمبر کو ہوگی
- سردی کا ستم شروع، اتر پردیش کے کئی اضلاع میں شدید کہرے کا الرٹ، اگلے 2 دنوں میں ٹھنڈ مزید بڑھے گی!
- بحرالکاہل میں کروڑوں سال قدیم چٹانوں کے اندر ننھے جانداروں کی حیران کن دنیا
- میسجنگ ایپس پر شناخت چُھپانے والے ہوجائیں خبردار!