ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نامور پاکستانی اداکار شبیر مرزا انتقال کرگئے

 راولپنڈی: پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے سینئر اداکار شبیر مرزا مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی وی کے نامور ایوارڈ یافتہ فنکار شبیر مرزا کینسر کے عارضے میں مبتلا اور گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے شدید علیل تھے اور آج انہوں نے اجل کو گلے لگایا۔

شبیر مرزا نے مشہور زمانہ ڈرامہ گیسٹ ہاؤس سمیت مختلف ڈرامہ سیریل مکی کھڑوں انگلینڈ، آغوش، چن ماڑا چڑیا میں مرکزی کردار ادا کیے جبکہ اُن کی وجہ شہرت گیسٹ ہاؤس ڈرامے کا کردار تھا۔ علاوہ ازیں انہوں نے پاکستانی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

اہل خانہ کے مطابق شبیر مرزا کی نماز جنازہ کل صبح 10 بجے جھنڈا چیچی پھاٹک والی مسجد میں ادا کی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں