English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پرینیتی چوپڑا کی شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل

القمر

 ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑہ کا شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور  عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی  راگھو چڈھا کی شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

پرینیتی چوپڑہ  کے دلہا اور عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا کے خاندان کی جانب سے جاری ریسپشن کے کارڈ کے مطابق شادی کا ریسپشن 30 ستمبر کو چندی گڑھ کے 5 اسٹار ہوٹل میں ہوگا۔

مزید پڑھیں: پرینیتی چوپڑا کی شادی کی تاریخ کنفرم، رسمیں 23 ستمبر سے شروع ہوں گی

جوڑے کی شادی کی تقریبات 23 اور24  ستمبر کو راجستھان کے شہر ادے پور میں ہوں گی۔ پرینیٹی چوپڑہ اور راگھو چڈھا کی شادی میں بھارت کے مشہور سیاستدانوں سمیت  بالی ووڈ انڈسٹری کے متعدد اسٹارز کوبھی مدعو کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے