English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عامر خان نے نئی کامیڈی فلم ’لاپتا لیڈیز‘ بنانے کا اعلان کردیا

القمر

 ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار عامر خان نے اپنی اہلیہ کرن راؤ کے ساتھ نئی کامیڈی فلم ’لاپتا لیڈیز‘ بنانے کا اعلان کردیا۔ 

انسٹاگرام پر جاری پوسٹر میں اعلان کیا گیا ہے کہ فلم کو ہدایت کاری کرن راؤ دیں گی جبکہ اس کے پروڈیوسر عامر خان ہوں گے اور اسے 5 جنوری 2024 کو ریلیز کیا جائے گا۔

کرن راؤ اپنی بلاک بسٹر فلم ’دھوبی گھاٹ‘ کے ڈائریکٹوریل ڈیبیو کی ایک دہائی بعد بڑے پردے پر واپسی کررہی ہیں۔

کامیڈی فلم ’لاپتا لیڈیز‘ کا ریلیز سے قبل 8 ستمبر کو ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں خصوصی پریمیئر بھی کیا جائے گا۔

2001 کے دیہاتی پس منظر میں بنائی گئی فلم دو نوجوان دلہنوں کے گرد گھومتی ہے جو ٹرین میں لاپتہ ہوجاتی ہیں۔

فلم کا اسکرپٹ بپلاب گوسوامی کی ایوارڈ یافتہ کہانی سے لیا گیا اور اسے سنیہا دیسائی نے فلمی مکالموں میں ڈھالا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے