ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میری والدہ کو مجھے ’ایبورشن‘ کرنے کا مشورہ دیا گیا، شلپا شیٹھی کا انکشاف

 ممبئی: بالی وڈ کی نامور اداکارہ شلپا شیٹھی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی والدہ کو ڈاکٹروں نے انہیں ’ایبورشن‘ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ 

ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ ان کی والدہ کا حمل بہت پیچیدہ ہوگیا تھا اور انہیں خوف تھا کہ ان کا حمل ضائع ہوجائے گا۔

اداکارہ کے مطابق ڈاکٹروں کا خیال تھا کہ ان کی والدہ کا مس کیرج ہوجائے گا کیوں کہ ان کی والدہ کو بہت زیادہ بلیڈنگ ہورہی تھی لیکن اس کے باوجود اداکارہ کی پیدائش ہوئی۔

شلپا شیٹھی کے مطابق وہ اس پیچیدہ حمل میں بھی سروائیو کرگئیں اور انہیں اکثر یہ خیال آتا ہے کہ ان کے بچنے کا ضرور کوئی مقصد تھا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ شاید لوگوں کی حوصلہ افزائی کیلئے اور ان کو انسپریشن دینے کیلئے موجود ہیں تاکہ مشکل وقت آسانی سے گزر جائے۔

واضح رہے کہ شلپا شیٹھی اپنی نئی فلم ’سکھی‘ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں اور انہیں فلم انڈسٹری میں 30 برس مکمل ہوگئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں