مہمند رائفل :پشاور کے علاقے مہند رائفل میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہونے والے دھماکے میں ایک اہلکار شہید اور اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور دھماکے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمیوں میں 7 اہلکار اور 3 شہری شامل ہیں۔
ایس پی ورسک نے بتایا کہ مچنی سے مہمند رائفل کی گاڑیاں پشاور آ رہی تھیں، ساڑھے 10 بجے مہمند رائفل کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور دیگر اہلکار زخمی ہوئے ہیں، اس کے علاوہ دو سویلین بھی زخمی ہوئے ہیں۔
ایس پی ورسک محمد ارشد خان کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا بارودی مواد پھٹنے سے ہوا، دھماکے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے
