English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیر اعلی پنجاب نے تھیٹرز کھلوانے سے صاف انکار کردیا

القمر

 لاہور: وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ تھیٹرز میں فحاشی اور فحش رقص برداشت نہیں کیا جائے گا۔

اسٹیج اداکار طاہر انجم نے سی ایم پنجاب سے ملاقات کی۔ انہوں نے تھیٹرز کھلوانے کی بھرپور کوشش کی لیکن وزیر اعلی پنجاب نے صاف انکار کر دیا۔

طاہر انجم کو جب وزیراعلی پنجاب نے ڈراموں کی فحش ویڈیوز دکھائیں تو طاہر انجم بھی حیران رہ گئے۔

وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ تھیٹرز ڈراموں میں فحاشی اور فحش رقص برداشت نہیں کیا جائے گا، تھیٹر ڈراموں میں 80 فیصد سرمایہ کاری جرائم پیشہ افراد کررہے ہیں جن کے ثبوت موجود ہیں، جو اداکارائیں فحاشی کرتی رہیں گی ان کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب میں تھیٹرز دس روز تک کھول دیے جائیں گے لیکن اداکاراؤں پر فحاشی کی ایف آئی آرز درج کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے