English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نائیجریا کشتی حادثے میں 26مسافر ڈوب گئے، متعدد لاپتہ

القمر

نائیجر:  کشتی حادثے کے واقعات تھم نہ سکے، ایک اور افسوسناک واقعہ میں مصنوعی جھیل میں مسافر بردار کشتی الٹ گئی، جس کے باعث 26افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، جبکہ متعدد لا پتہ ہوگئے۔

بین الاقوامیمیڈیا کی رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ اتوار کے روز پیش آیا اور یہ گزشتہ تین ماہ کے دوران کشتی الٹنے کا دوسرا بڑا واقعہ ہے، بد قسمت کشتی میں 100سے زائد مسافر سوار تھے، جو مصنوعی جھیل پر کشتی کے ذریعے اپنی زرعی زمینوں پر جا رہے تھے،حکام کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ حادثے میں 26افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی کشتی میں سوار 30مسافروں کو ریسکیو کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر لاپتا افراد کی تلاش کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے