English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

معروف فٹبالر رونالڈو نے اپنا لگژری ہوٹل مراکش کے زلزلہ متاثرین کیلئے کھول دیا

القمر

فٹبال کی دنیا کے اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے مراکش کے زلزلہ متاثرین کے دل جیت لئے، معروف فٹبالر نے اپنا لگژری ہوٹل زلزلہ متاثرین کیلئے کھول دیا۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مراکش میں جمعے کی رات 6.8شدت کا زلزلہ آیا تھا، جس کے نتیجے میں درجنوں مکانات زمین بوس ہوگئے تھے، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 2000سے تجاوز کر گئی ہے، ہزاروں افراد زخمی ہیں،اسٹار فٹبالر رونالڈو نے مراکش میں اپنا لگژری ہوٹل زلزلہ متاثرین کیلئے وقف کردیا ہے، جس کے ذریعے زلزلہ متاثرین کو پناہ فراہم کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ اسٹار فٹبال رونالڈو کا ہوٹل 4اسٹار ہے جس میں ضروریات زندگی کی تمام سہولیات موجود ہیں، ہوٹل کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں سوئمنگ پول، فٹنس سینٹر اور ریسٹورنٹ بھی موجود ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے