چنئی: بھارت کے لیجنڈری موسیقار اور گلوکار اے آر رحمان کے کنسرٹ میں شدید بدنظمی اور بھگڈر کے باعث متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
آسکر انعام یافتہ گلوکار نے بھارتی شہر چنئی میں ایک کنسرٹ کیا جس میں شرکاء کی طرف سے بدنظمی، غیر معمولی رش اور غیر معیاری اسپیکروں کی شکایت کی گئی۔
بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق رش زیادہ ہونے کے باعث شو میں بھگڈر بھی مچی جسے سے کچھ افراد زخمی ہوئے، عورتوں کو ہراساں کیا گیا جبکہ کچھ بچے بھی گم ہوگئے۔
#ARRahman
AR Rahman’s concert tonight was the most traumatic event I’ve ever been to.THOUSANDS of people WITH tickets were being sent out, not allowed to enter because thousands of TICKETS WERE OVERSOLD. There was nobody to direct anyone,the ticket booth was abandoned. pic.twitter.com/dgZ9mmiCbt— Kamya Menon (@water_menon) September 10, 2023
سوشل میڈیا پر صارفین نے دعویٰ کیا ہے کہ شو کے منتظمین نے ضرورت سے زیادہ ٹکٹس بیچے اور رش ہونے کے باعث لوگوں کو کنسرٹ ہال کے اندر جانے کا موقع ہی نہیں مل سکا۔
ایونٹس کے منتظمین نے شو میں بدنظمی پر شرکاء سے معذرت کی ہے اور انہوں نے اس کی مکمل ذمہ داری قبول کرنے کا اعلان کیا ہے۔
Dearest Chennai Makkale, those of you who purchased tickets and weren’t able to enter owing to unfortunate circumstances, please do share a copy of your ticket purchase to [email protected] along with your grievances. Our team will respond asap🙏@BToSproductions @actcevents
— A.R.Rahman (@arrahman) September 11, 2023
دوسری طرف اے آر رحمان نے کہا کہ جو لوگ ٹکٹ خرید کر شو نہ دیکھ سکے ان کی رقم واپس کی جائے گی۔
