کراچی: سعودی عرب کے شہر جدہ سےپیر کی صبح پروازنمبر ایس وی 700کے ذریعے روانہ 20ڈی پورٹ پاکستانی کراچی ائیرپورٹ پہنچے۔چھان بین کے بعد گھروں کو روانہ ہوگئے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق سعودی حکومت نے سفری دستاویزات کے مسائل اور دیگر سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے پاکستانی شہریوں کو بے دخل کیا۔
ڈی پورٹ پاکستانی جناح ٹرمینل پرایف آئی اے امیگریشن کے پاس موجود رہے جن کی دستاویزات کا جائزہ لیا گیا، اور مکمل چھان بین کے بعد انھیں گھروں کوجانے کی اجازت دے دی گئی۔
