English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سابق گورنر پنجاب عمرسرفراز چیمہ کی علاج کی درخواست منظور

القمر

لاہور:انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما و سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کے علاج کی درخواست منظور کرلی۔ 

پی ٹی آئی رہنما و سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کے علاج کیلئے درخواست میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ، انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق گورنر عمر سرفرازکے علاج کیلئے درخواست منظور کر لی۔ 

وکلانے عمر سرفراز چیمہ کی جانب سے  درخواست دائر کی جس میں کہا گیا کہ عمر چیمہ کو ویل چیئر پر عدالت پیش کیا جاتا ہے، وہ کمر کی تکلیف سمیت دیگر امراض میں مبتلا ہیں ، جیل سے باہر علاج کیلئے عدالت کی اجازت درکار ہے اجازت دی جائے۔ 

انسداد دہشتگردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے علاج کے لئے دائر درخواست منظور کرتے ہوئے جیل حکام کو فوری سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کے چیک اپ کرانے کا حکم دے دیا۔ 

واضح رہے کہ سابق گورنر عمر سرفراز 9 مئی جلا گھیرا کے مقدمات میں جیل میں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے