English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ ہائیکورٹ نے حریم شاہ کے شوہر کی گمشدگی سے متعلق درخواست نمٹا دی

القمر

  کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے ٹک ٹاکر حریم کے شوہر کی گمشدگی سے متعلق دائر کی گئی درخواست نمٹا دی۔

ٹک ٹاکر حریم شاہ کے شوہر بلال کی مبینہ گمشدگی سے متعلق درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی۔ بلال شاہ نے عدالت میں بیان دیا کہ کچھ ایجنسی کے لوگ میری نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ درخواست گزار چاہیں تو اس حوالے سے قانونی راستہ اختیار کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: حریم شاہ کے شوہر گھر واپس پہنچ گئے

 

عدالت نے حریم شاہ کے شوہر کی گمشدگی سے متعلق درخواست نمٹاتے ہوئے کہا کہ لاپتا شہری گھر واپس آ گیا ہے درخواست کا مقصد پورا ہوگیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ بلال شاہ 26 اگست کو ڈیفنس تھانے کی حدود سے لاپتا ہوگیا تھا۔ بلال شاہ کی والدہ جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے