ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آسٹریلوی بیٹرز کیلئے گردن کے پروٹیکٹر لازمی قرار دینے کا فیصلہ

 سڈنی: کرکٹ آسٹریلیا نے پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلیاں کرتے ہوئے آسٹریلوی بیٹرز کے لیے گردن کے پروٹیکٹر کا استعمال لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

آسٹریلیا نے حفاظتی پروٹیکٹر سمیت نئے سیزن کے پلیئنگ کنڈیشنز کے لیے 12تبدیلیاں کی ہیں،انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ میں تمام بیٹرز کو ہیلمٹ کے ساتھ گردن پر گیند لگنے سے بچانے والا پروٹیکٹر لازمی پہننے کی ہدایت کی گئی ہے،نئے قانون کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہو گا اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کیا جائے گا، کرکٹ آسٹریلیا کے اس فیصلے سے متعدد کھلاڑی متاثر ہوں گے۔

آسٹریلوی کھلاڑی عثمان خواجہ، ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو اسمتھ اس سے پہلے ہیلمٹ کے ساتھ پروٹیکٹر استعمال کرنے سے انکار کر چکے ہیں جبکہ موجودہ وائٹ بال کے آسٹریلوی اسکواڈ میں ٹم ڈیوڈ اور جوش انگلس بھی حفاظتی پروٹیکٹر کا استعمال نہیں کرتے،کرکٹ آسٹریلیا نے فلپ ہیوز کے انتقال کے بعد ہیلمٹ کے ساتھ پروٹیکٹر کے استعمال کی تجویز دی تھی، فلپ کی ڈومیسٹک میچ کے دوران گردن پر گیند لگنے سے موت واقع ہوئی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں