English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈا کی شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر لیک ہوگیا

القمر

 ممبئی: بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور عام آدمی پارٹی کے رہنما راگھو چڈا رواں ماہ 24 ستمبر کو شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں اور اب سوشل میڈیا پر ان کی شادی کا کارڈ لیک ہوگیا ہے۔ 

سوشل میڈیا پر وائرل شادی کارڈ کے مطابق دولہے کی سہرا بندی مشہور تاج لیک میں دوپہر ایک بجے ہوگی، دو بجے بارت جائیگی اور چار بجے شادی کے پھیرے لئے جائیں گے۔

دلہن کی رخصتی شام ساڑے چھ بجے ہوگی جبکہ رات ساڑھے آٹھ بجے لیلا پیلس کے دربار میں ایک شاندار استقبالیہ دیا جائے گا۔

 

پرینیتی چوپڑا اور ان کے دولہے راگھو چڈا کی طرف سے سوشل میڈیا پر باضابطہ طور پر کوئی کارڈ شیئر نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی تردید سامنے آئی ہے۔

شادی کی تاریخ قریب آتے ہی اداکارہ اپنے شوبز کام کو سمیٹ رہی ہیں تاکہ شادی سے قبل وقفہ لے سکیں جبکہ 30 ستمبر کو چندی گڑھ میں ایک شادی کا استقبالیہ بھی ترتیب دیا گیا ہے جس میں مشہور شخصیات شریک ہوں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے