English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شاہین اورانشا آفریدی  کی مہندی کی تصاویر، ویڈیوز سوشل میڈیا پروائرل

القمر

  کراچی: کرکٹر شاہین آفریدی اور کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی کی مہندی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں شاہد آفرید ی کو شاہین آفریدی کے ساتھ باتیں کرتے اور کھانا کھاتے دیکھا جا سکتا ہے۔مہندی کی تقریب گزشتہ شب کراچی میں شاہد آفریدی کے گھر پر منعقد کی گئی تھی  جس میں شاہین آفریدی، ان کے  اہل خانہ، دونوں خاندان کے رشتے داروں اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

ایک ویڈیو میک اپ آرٹسٹ فرقان کی جانب سے بھی شیئر کی گئی ہے جس میں دلہن کو دکھایا گیا ہے تاہم اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ یہ تصویر انشا آفریدی کی ہے یا ان کی بہن اقصیٰ آفریدی کی ۔

انشا آفریدی اور شاہین آفریدی کی شادی کی تقریب آج کراچی میں ہوگی جبکہ ولیمہ 21 ستمبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔

@harmain079 Shaheen Afridi mehndi night #shaheenkishadi #shaheenafridi #anshashaheen #worldcup #wedding ♬ original sound –

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے