ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مادھوری ڈکشٹ سروج خان کی بائیوگرافیکل فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی

 ممبئی: بالی وڈ کی نامور اداکارہ مادھوری ڈکشٹ لیجنڈری کوریوگرافر سروج خان کی بائیوگرافیکل فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔ 

نامور فلمساز بھوشن کمار نے سروج خان کی پہلی برسی پر ان کی بائیو گرافیکل فلم بنانے کا اعلان کیا تھا اور اسے ٹی سیریز کے تحت پروڈیوس کیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ فلم میں مرکزی کردار کیلئے مادھوری ڈکشٹ سے بات چیت چل رہی ہے اور جلد ان کے نام کا اعلان متوقع ہے۔

ذرئع کے مطابق فلم کے معاملات ابھی ابتدائی مراحل پر ہیں اور فلم میکرز سروج خان کی زندگی کے مختلف مراحل کیلئے مختلف اداکاراؤں کو کردار دینا چاہتے ہیں۔

ایک اداکارہ سروج خان کی لڑکپن کا کردار ادا کرے گی جبکہ دوسری اداکارہ لیجنڈری کوریوگرافر کی بڑی عمر کا کردار نبھائے گی۔

بائیوگرافیکل فلم میں مرکزی کردار کیلئے  مادھوری سے کافی عرصے سے بات چیت جاری ہے اور اداکارہ اس کردار کیلئے پرجوش ہیں کیوں کہ ان کا سروج خان سے پروفیشنل زندگی میں بہت گہرا تعلق تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں