English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکیہ کی ادا کارہ نے سرمیں گولی مار کر خود کشی کرلی

القمر

 انقرہ: ترکیہ کی  مشہور ادا کارہ نے سرمیں گولی مار کرخود کشی کرلی۔

ترک میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 36 سالہ ادا کارہ مرفی کیالپ نے اپنے والد کے لائسنس یافتہ پستول سے سر میں گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ اداکارہ صوبہ موگلا کے علاقے دالامان میں اپنی رہائش گاہ پر تھیں۔

رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ  اداکارہ کے پڑوسیوں نے گولی چلنے کی آواز سن کر پولیس کو مطلع کیا۔ پولیس اہلکار جائے وقوع پر پہنچے تو اداکارہ مرفی کیالپ کو مردہ حالت میں پایا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ترکیہ کی شوبز کمیونٹی نے مرفی کیالپ کی اچانک موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ مرفی کی ٹی وی سیریز میں “دی واریر،” “میٹر آف آنر،” “سکاریہ فرات،” “دی لٹل ڈے”، “ڈریمز اینڈ ہوپس” اور “ایلف” شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے