English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی بارات کشتی پر آئے گی

القمر

 ممبئی: بالی ووڈ کی اداکارہ پرینیتی چوپڑہ کی سیاستدان راگھو چڈھا سے شادی کی تیاریاں مکمل ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پرینیتی چوپڑہ کے دلہا راگھو چڈھا انہیں رخصت کروانے  کشتی پربارات لے کر آئیں گے۔ رہی ہیں۔ راگھو چڈھا ہوٹل لیک پیلس سے بارات لے کر لیلا پیلس سے تک کشتی میں آئیں گے۔

مزید پڑھیں: پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈا کی شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر لیک ہوگیا

ریاست راجستھان کے شہر اودے پور میں ہونے والی شادی کی تقریب 24 ستمبر کو دوپہر میں ہوگی جبکہ محفل موسیقی میں 90 کی دہائی کے گانے ہونے گے۔

پرینیتی چوپڑہ اور راگھو چڈھا کی شادی میں شریک مہمانوں کی تواضع  پنجابی اور راجھستانی کھانوں سے کی جائے گی۔ شادی کی جگہ کی سجاوٹ کے لیے سفید پھول کولکتہ اور نئی دہلی سے منگوائے گئے ہیں۔ راگھوو چڈھا اور پرینیتی چوپڑا کی منگنی رواں برس مئی میں ہوئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے