English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پرینیتی چوپڑا کی شادی کی تقریبات کا آغاز

القمر

ممبئ: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور بھارتی سیاستدان راگھو چڈھا کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔

پرینتی چوپڑا 24 ستمبر کو سیاستدان راگھو چڈھا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے جارہی ہیں اور گزشتہ روز سے اُن کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔

ان تقریبات کا آغاز گزشتہ شب ہونے والی ‘صوفی نائٹ’ سے کیا گیا جس میں اداکارہ کے اہلخانہ سمیت قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

صوفی نائٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں، مہمانوں کی فہرست میں پرینیتی چوپڑا کی خالہ اور پریانکا چوپڑا کی والدہ مدھو چوپڑا بھی شامل تھیں۔

اس کے علاوہ سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ بھی مہمانوں کی فہرست میں شامل تھے۔

مزید پڑھیں: اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی بارات کشتی پر آئے گی

واضح رہے کہ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شادی میں شریک مہمانوں کی تواضع  پنجابی اور راجھستانی کھانوں سے کی جائے گی۔ شادی کی جگہ کی سجاوٹ کے لیے سفید پھول کولکتہ اور نئی دہلی سے منگوائے گئے ہیں جبکہ محفل موسیقی میں 90 کی دہائی کے گانے ہوں گے۔

راگھوو چڈھا اور پرینیتی چوپڑا کی منگنی رواں برس مئی میں ہوئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے