English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نیب میں گریڈ 17 سے 20 تک کے افسران کے تبادلے،نوٹیفکیشن جاری

القمر

اسلام آباد:چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) کی منظوری سے گریڈ 17 سے 20 تک کے افسران کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر محمد عامر بٹ کو نیب سکھر سے نیب کراچی میں تعینات کر دیا گیا، صلاح الدین مغل کو کراچی سے راولپنڈی نیب میں تعینات کیا گیا ہے۔

محمد رضوان سومرو کا کراچی سے نیب خیبرپختونخوا میں تبادلہ کر دیا گیا، محمد رفیع کا نیب ملتان سے سکھر تبادلہ کیا گیا ہے جبکہ محمد سہیل کامران اور محمد نصر اللہ کا نیب ملتان سے نیب خیبرپختونخوا تبادلہ کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے