English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میگا تھرلرفلم ’اینیمل‘ کے نئے پوسٹرمیں انیل کپورکی دھماکے دارانٹری

القمر

 ممبئی: بالی ووڈ کی نئی آنے والی میگا تھرلر فلم ’اینیمل‘ کے نئے پوسٹر میں سُپر اسٹار انیل کپور کی دھماکے دار انداز میں انٹری دکھائی گئی ہے۔

انیل کپور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر فلم ’اینیمل‘ کا نیا پوسٹر شیئر کیا ہے جس میں اداکار نیلے رنگ کے سوٹ میں ملبوس ہیں جبکہ اُن کی آنکھوں کی نیچے سیاہ حلقے اور چھاتی پر پٹی بندھی ہے لیکن اس حالت میں بھی اداکار کی آنکھوں میں رعب نظر آرہا ہے۔

اس پوسٹر کو شیئر کرتے ہوئے انیل کپور نے لکھا کہ ’اینیمل کا باپ بالبیر سنگھ‘۔

اس فلم میں جہاں اداکار رنبیر کپور مرکزی کردار ادا کریں گے تو وہیں انیل کپور کے مداح اُنہیں اس فلم میں بالبیر سنگھ کے کردار میں دیکھیں گے۔

فلم ’اینیمل‘ کے ڈائریکٹر سندیپ ریڈی وانگا ہیں، فلم کو بھوشن کمار نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ فلم کی کاسٹ میں رنبیر کپور، انیل کپور، راشمیکا مندانا، بوبی دیول اور ٹرپٹی دمری بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: سالِ نو پر رنبیر کپور کی فلم ’اینیمل‘ کا پوسٹر جاری

واضح رہے کہ فلم ’اینیمل‘ یکم دسمبر 2023 کو پوری دنیا میں پانچ زبانوں ہندی، تیلگو، تامل، کناڈا اور ملیالم میں ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے