ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

’سنگھم اگین‘ کے سیٹ سے رنویر سنگھ کا دبنگ اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل


فوٹو : انسٹاگرامفوٹو : انسٹاگرام

 ممبئی: بالی وڈ اسٹار رنویر سنگھ نے ’سنگھم اگین‘ کے سیٹ سے اپنی دلکش تصویر شیئر کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔ 

روہت شیٹی کی ہدایت کاری میں بننے والی بلاک بسٹر فرنچائز ’سنگھم‘ کی پانچویں فلم کی شوٹنگ کا آغاز ہوگیا جس میں مرکزی کردار اجے دیوگن ادا کررہے ہیں۔

سنگھم سیریز کی تیسری فلم میں رنویر سنگھ نے ’سمبا‘ کے کردار میں انٹری دی تھی اور اب وہ پانچویں فلم میں بھی اہم کردار نبھا رہے ہیں۔

ranwranw

رنویر سنگھ نے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کے خوبصورت کسرتی جسم کو دیکھا جاسکتا ہے اور مداح اس تصویر کو بہت پسند کررہے ہیں۔

’سنگھم اگین‘ کی ریلیز کیلئے 15 اگست 2024 کی تاریخ مقرر کی گئی ہے اور اس میں اجے دیوگن کے ساتھ اکشے کمار، دیپیکا پڈوکون بھی شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں