ممبئی: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے مداح کی خواہش ایک ماہ بعد پوری ہوگئی اور ان کا اداکار سے ملنے کا خواب پورا ہوگا۔
آکاش پلے نامی نوجوان نے 28 اگست سے اپنی مہم کا آغاز کیا تھا اور اپنی جدوجہد کے 28 ویں دن ان کے دل کی مراد پوری ہوئی ہے۔
نوجوان نے انسٹاگرام پر شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اگر کسی چیز کو پوری شدت سے چاہو تو پوری کائنات اسے تم سے ملانے کی سازش میں لگ جاتی ہے۔
آکاش پلے نے اداکار سے ملاقات کی اپنی مہم کے آغاز کے ساتھ ہی روزانہ کی کارروائی لوگوں کے ساتھ شیئر کی تھی اور وہ روز اداکار کے گھر منت کے باہر نظر آتے تھے۔
19 ویں دن انہوں نے جوش و خروش کے ساتھ لوگوں کو بتایا کہ شاہ رخ خان نے یش راج فلمز اسٹوڈیو میں پریس ایونٹ کے دوران ان کا نوٹس لیا ہے۔
نوجوان مداح کے مطابق اداکار کی ٹیم نے ان سے رابطہ کیا اور سپر اسٹار سے ملنے کی ان کی دل کی خواہش پوری ہوگئی۔