English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسٹیج اداکارہ ارم چوہدری کے گھر پر فائرنگ

القمر

 لاہور: اسٹیج اداکارہ ارم چوہدری کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

اس واقعے کے بارے میں بیان دیتے ہوئے اداکارہ ارم چوہدری نے بتایا کہ حملہ آور سفید رنگ کی کلٹس گاڑی پر سوار تھے۔

اداکارہ ارم چوہدری نے بتایا کہ ایک آدمی گاڑی سے اتر کر بجلی کے کھمبے پر چڑھا اور فائرنگ کر دی، چاروں فائر کمرے کی کھڑکی پر لگے۔

ارم چوہدری نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میری کسی سے کوئی دشمنی نہیں، وزیراعلٰی انصاف دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے