English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شاہ رخ خان کو شادی پر کیوں نہیں بُلایا؟ مداحوں کا ماہرہ سے سوال

  کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے گزشتہ روز اپنے قریبی دوست اور بزنس مین سلیم کریم سے دوسری شادی کرلی ہے جس کے بعد صارفین شادی میں شاہ رخ خان کے شریک نہ ہونے کی وجہ پوچھ رہے ہیں۔

اداکارہ ماہرہ خان کی شادی کی تقریب خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقام بھوربن کے ایک ہوٹل میں ہوئی جس میں اُن کے اہلخانہ، رشتہ داروں اور قریبی دوستوں نے شرکت کی جبکہ تقریب میں رازداری کا بھی خصوصی طور پر خیال رکھا گیا تاکہ اس جوڑے کی تصاویر سوشل میڈیا پر لیک نہ ہوسکیں۔

ماہرہ خان اپنی شادی کے دن سفید رنگ کے ایک مہنگے لہنگے میں ملبوس تھیں جبکہ اُن کے دولہا میاں سلیم کریم نے سیاہ شیروانی زیب تن کی ہوئی تھیں، اس جوڑے کی شادی کی تقریب کی کچھ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جن پر صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے پوچھا کہ ‘ماہرہ خان کی شادی پر بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کیوں نہیں آئے؟’

m3m3

ماہرہ خان نے اپنی پہلی ڈیبیو بالی ووڈ فلم شاہ رخ خان کے ساتھ کی تھی، اُنہوں نے فلم ‘رئیس’ میں شاہ رخ خان کی اہلیہ کا کردار ادا کیا تھا، اس فلم کے بعد سے مداح ایک بار پھر شاہ رخ خان اور ماہرہ کو ایک ساتھ دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے جہاں شاہ رخ خان سے متعلق سوال کیے تو وہیں ماہرہ خان کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا اور کہا کہ اُنہوں نے اپنی شادی پر بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا کو کاپی کیا ہے۔

m2m2

m7m7

ایک صارف نے کہا کہ ‘فوراََ پرینیتی چوپڑا کو کاپی کرلیا’، جبکہ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ‘ماہرہ خان تو بھارت کو کاپی کرنے میں پرو ہیں’۔

m4m4

صائمہ نامی صارف نے سوال کیا کہ ‘یہ بھارتی اداکاروں کو کاپی کیوں کرتے ہیں؟ ان پر یہ ججتا نہیں ہے’، جبکہ ایک صارف نے کہا کہ ‘یہ بھارتیوں کو کاپی کرتے کرتے ہی اپنی زندگی گزار دیں گے’۔

m5m5

m6m6

واضح رہے کہ ماہرہ خان کی پہلی شای سال 2007 میں علی عسکری کے ساتھ ہوئی تھی جن سے اداکارہ کا ایک بیٹا اذلان بھی ہے لیکن اُن کی پہلی شادی صرف 8 سال تک رہ سکی اور 2015 میں طلاق ہوگئی۔

مزید پڑھیں: ماہرہ خان نے اپنے بزنس مین دوست سلیم کریم سے شادی کرلی

ماہرہ خان اپنی دوسری شادی سے قبل نامور فنکارہ ثمینہ پیرزادہ کے ساتھ ایک خصوصی گفتگو میں سلیم کریم کے ساتھ اپنے افیئر کی تصدیق کرچکی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے