English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کنگنا رناوت ایئرفورس پائلٹ کے دبنگ کردار میں سامنے آگئیں، ’تیجاز‘ کا ٹیزر جاری

القمر

 ممبئی: بالی وڈ کی نامور اداکارہ کنگنا رناوت کی نئی فلم ’تیجاز‘ کا سنسنی خیز ٹیزر جاری کردیا گیا۔ 

نئی فلم میں اداکارہ ایک انڈین ایئر فورس پائلٹ کا کردار ادا کررہی ہیں اور انہیں ٹیزر کے اندر پائلٹ کے لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔

ٹیزر کے ساتھ ہی فلم میکرز کی طرف سے پوسٹ میں کیپشن دیا گیا کہ وہ (کنگنا) اپنے وطن کی محبت میں اڑان بھرنے کیلئے تیار ہے کیوں کہ اگر کوئی بھارت کو چھیڑے گا تو وہ (کنگنا) اسے نہیں چھوڑے گی۔

فلم میکرز کی طرف سے یہ اعلان بھی لگایا گیا کہ فلم کا ٹریلر 8 اکتوبر کو انڈین ایئرفورس ڈے کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا جبکہ فلم 27 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ’تیجاز‘ کی ریلیز متعدد بار ملتوی کی گئی ہے اور قبل ازیں اسے 20 اکتوبر کو فلم ’گناپاتھ‘ کے ساتھ شیڈول کیا گیا تھا لیکن اب اس کی تاریخ ایک بار پھر تبدیل کردی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے