English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سونم کپور اور دیگر فنکاروں کے ماہرہ خان کو شادی پر مبارکباد کے پیغامات

 لاہور: پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان کی اپنے دوست سلیم کریم کے ساتھ شادی شوبز انڈسٹری کی سب سے بڑی خبر ہے اور اداکارہ کو پوری دنیا سے خوشی کے موقع پر مبارکباد کے پیغامات موصول ہورہے ہیں۔ 

ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر اپنے نکاح کی آفیشل تصویر اور ویڈیو شیئر کی جس پر مداحوں کے ساتھ شوبز شخصیات کا بھی تانتا بندھ گیا اور سب نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

5555555555555555

 

بھارتی اداکارہ سونم کپور نے کمنٹ میں ماہرہ کو خوبصورت لڑکی قرار دیتے ہوئے مبارکباد پیش کی اور دعائیں دی۔

1111111111

پاکستانی اداکار عمران عباس نے تصویر پر ماشااللہ لکھا اور جوڑے کیلئے دعاؤں، نیک تمناؤں اور سلامت رہنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

 

222222222222

یمنیٰ زیدی نے بھی ماہرہ خان اور سلیم کریم کو شادی پر مبارکباد دی اور ان کی خوشی کو قیمتی قرار دیا ہے، دیگر فنکاروں کے خوبصورت کمنٹ آپ دیکھ سکتے ہیں۔

333333333333

 

444444444444

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے