English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکیہ: ترک دنیا کی مضبوطی کے لئے ہماری ان تھک محنت جاری رہے گی

القمر

ترکیہ نے ترک حکومتوں کے یومِ تعاون کے موقع پر تہنیتی پیغام جاری کیا ہے۔

ترکیہ وزارت خارجہ نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ ” 1992 میں ہم نے ‘ترکی زبان بولنے والے ممالک کے سربراہی اجلاس’ کے نام سے جو عمل شروع کیا تھا وہ عمل، رکن ممالک کے مضبوط ارادے اور مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں، اس وقت ایک باقاعدہ بین الاقوامی کمیٹی کی شکل اختیار کر چکا ہے”۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "ترک حکومتوں کی کمیٹی ، رکن ممالک کے درمیان تعاون کے سریع فروغ، قومی صلاحیتوں کے درمیان ہم آہنگی اور گلوبل حوالے سے بطور  ایک ذمہ دار اور حساس علاقائی کردار کے امن و استحکام کی خدمت کے ا ہداف رکھتی ہے”۔

مزید کہا گیا ہے کہ "ترکیہ، ترک دنیا  کو متحد شکل میں زیادہ مضبوط بنانے اور ترک تعاون کے لئے پوری رفتار سے کام کرنا جاری رکھے گا”۔

بیان میں ترک حکومتوں کی کمیٹی کے قیام میں بنیادی اہمیت کے حامل  ‘ناہچیوان سمجھوتے ‘  کی 14 ویں سالانہ یاد کی مناسبت سے ترک حکومتوں کے یومِ تعاون کی دِلی مبارکباد دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے