English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

رنبیر کپور’آن لائن سٹے بازی’ کیس میں طلب

القمر

 ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور کو آن لائن سٹے بازی کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ تحقیقاتی ایجنسی نے طلب کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  رنبیر کپور کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے آن لائن سٹے بازی کیس کے سلسلے میں پوچھ گچھ کے لیے 6 اکتوبر کو طلب کیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ رنبیر کپور کے علاوہ کم از کم 15 سے 20 مشہور شخصیات تحقیقاتی ایجنسی کے اسکینر کی زد میں ہیں، جن میں پاکستانی گلوکار عاطف اسلم، راحت فتح علی خان، نیہا ککڑ، بھارتی سنگھ، علی اضغر، ٹائیگر شرف اور سنی لیون سمیت دیگر نامور شخصیات شامل ہیں۔

مہادیو بُک ایپ، ایک آن لائن سٹے بازی کا پلیٹ فارم ہے جس کی بھارتی پولیس اور تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے جانچ پڑتال کی جارہی ہے جبکہ گزشتہ ماہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ تحقیقاتی ایجنسی نے آن لائن سٹے بازی کیس کے سلسلے میں بھارتی 417 کروڑ کے اثاثے ضبط کیے تھے۔

تحقیقاتی ایجنسی کے مطابق کمپنی کے پروموٹرز کا تعلق بھارت سے ہے جبکہ گیمنگ ایپ کا مرکزی ہیڈ آفس متحدہ عرب امارات میں ہے جہاں سے یہ ایپ چلائی جاتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے