English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انڈین اداکار کے مرکزی سینسر بورڈ پررشوت کے الزامات، سی بی آئی کی تحقیقات شروع

القمر

 ممبئی: انڈین فلم سینسر بورڈ پر سرٹیفکیٹ کیلئے رشوت لینے کے الزامات پر سی بی آئی نے تحقیقات شروع کردی۔ 

تامل اداکار وشال نے الزام لگایا ہے کہ انہیں اپنی فلم ’مارک انتونی‘ کے ہندی ورژن کے سرٹیفکیٹ کیلئے ساڑے چھ لاکھ روپے رشوت دینی پڑی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سی بی آئی نے تین افراد اور کچھ نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے انکوائری کا آغاز کردیا ہے۔

تحقیقاتی ایجنسی نے ممبئی کی چار جگہوں پر چھاپے بھی مارے ہیں جن میں ایف آئی آر میں درج افراد کے ٹھکانے بھی شامل ہیں۔

سینٹرل بیورو آف انویسٹیگیشن نے مارلن مانیگا، جیجا رامداس، راجن ایم اور سینسر بورڈ کے ایک اہلکار کے خلاف ایف آئی آر کاٹی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے