English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکہ نے تحویل میں لیا ہوا ایرانی ایمونیشن یوکرین بھیج دیا

القمر

امریکہ نے تحویل میں لی ہوئی اور ایران کی ملکیت 1،1 ملین گولیاں یوکرین بھیجنے کی تصدیق کر دی ہے۔

وائٹ ہاوس کی ترجمان  کیرن جین۔پیئر نے دارالحکومت واشنگٹن میں معمول کی پریس کانفرنس میں اخباری نمائندوں کے سوالات کے جواب دیئے ہیں۔

جین پیئر نے کہا ہے کہ "ایران کی طرف سے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے فیصلے کے برخلاف یمن کے حوثیوں کو بھیجی گئی1،1 ملین گولیوں کو دسمبر کے مہینے میں امریکہ کی طرف سے تحویل میں لے لیا گیا تھا۔ اب یہ ایمونیشن یوکرین بھیج دیا گیا ہے”۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایران کی یہ حرکت اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے 2216 نمبر فیصلے کی خلاف ورزی تھی۔ ہم، ظلم کے خلاف یوکرین کی جنگِ آزادی  کا ساتھ دینے اور ایران کی علاقے اور علاقے سے باہر عدم استحکام پھیلانے  والی کاروائیوں  کی روک تھام کے لئے اقدامات کرنا جاری رکھیں گے”۔

امریکہ مرکزی کمانڈ آفس ‘سینٹ کوم ‘ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ایران کی طرف سے ایک بادبانی اور لکڑی کے بحری جہاز کے ذریعے یمن کے لئے روانہ کی گئی 1،1 ملین گولیوں کو تحویل میں لے لیا گیا تھا۔ 7،62 مِلی میٹر کی یہ گولیاں یوکرین منتقل کر دی گئی ہیں”۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے