ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سنجے دت نے جیل میں پانچ برس کیسے گزارے؟ اداکار نے خاموشی توڑ دی

 ممبئی: بالی وڈ کے نامور اداکار سنجے دت نے ایک تازہ گفتگو میں اپنی جیل کی زندگی سے متعلق خاموشی توڑ دی ہے۔ 

اداکار کو 1993 میں ممبئی بم دھماکوں کے کیس میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں پانچ برس قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

انڈین پروگرام ’اسٹار ورسز فوڈ سروائیول‘ میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار نے بتایا کہ جیل کے اندر انہوں نے اپنی شخصیت کو بہتر بنانے پر بہت زیادہ توجہ دی تھی۔

سنجے دت نے بتایا کہ جیل میں وقت کا بہترین استعمال کرتے ہوئے انہوں نے فلمی مسودوں کا گہرائی میں جاکر مطالعہ کیا اور اداکاری سے متعلق اپنی صلاحیتوں اور معلومات کو بڑھایا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جیل میں انہوں نے اپنی جسمانی اور ذہنی صحت پر دھیان دیا اور جب وہ باہر نکلے تو نفسیاتی طور ایک بہتر شخصیت کے مالک تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں