ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

40 سالہ ثروت گیلانی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع

  کراچی: معروف اداکارہ ثروت گیلانی کے ہاں تیسرے بچے کی آمد متوقع ہے جس کا اعلان اُنہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے کیا ہے۔

40 سالہ ثروت گیلانی نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی فلم ’جوائے لینڈ‘ کی ٹیم کے ساتھ تصاویر پوسٹ کیں جن میں ثروت گیلانی کے ساتھ اداکار و ہدایت کار سرمد کھوسٹ، فلمساز صائم صادق،علینہ خان سمیت دیگر اداکار موجود ہیں۔

ثروت گیلانی نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سُناتے ہوئے کہا کہ ‘ہمارے ننھے مہمان کی آمد کا اعلان کرنے کے لیے اس سے بہترین تصویر کوئی نہیں ہوسکتی’۔

اداکارہ نے کہا کہ ‘ہم سب آج خوشی منا رہے ہیں اور مستقبل کی خوشی کے منتظر ہیں’۔

ثروت گیلانی کی پوسٹ پر شوبز ستاروں اور مداحوں کی جانب سے اداکارہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

s1s1 s2s2 s3s3

واضح رہے کہ ثروت گیلانی نے 2014 میں اداکار اور معروف پلاسٹک سرجن فہد مرزا سے شادی کی تھی، اس جوڑے کے دو بیٹے ہیں۔

ثروت گیلانی کے بڑے بیٹے روحان مرزا کی پیدائش 2015 میں جبکہ چھوٹا بیٹا عریز محمد مرزا 2017 میں پیدا ہوا تھا، اس جوڑے کے ہاں اب تیسرے بچے کی آمد متوقع ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں