ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پان مصالحے کے متنازعہ اشتہار پر اکشے کمار کی وضاحت سامنے آگئی

 ممبئی: بالی وڈ اسٹار اکشے کمار نے حال ہی میں وائرل ہونے والے پان مصالحہ برانڈ کے اشتہار پر اپنی خاموشی توڑ دی۔ 

سوشل میڈیا پر اداکار کا بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور اجے دیوگن کے ساتھ پان مصالحہ برانڈ ومل کا ایک اشتہار وائرل ہوا ہے۔

اشتہار سامنے آتے ہی اکشے کمار کے مداحوں کی طرف سے سخت ردعمل آیا ہے کیوں اداکار تمباکو والے اشتہارات نہ کرنے کا عہد کرچکے ہیں۔

اکشے کمار نے ایک وضاحتی بیان میں بتایا کہ یہ اشتہار ان کے برانڈ سے علیحدگی سے قبل شوٹ ہوا تھا اور برانڈ اس کو قانونی طور اگلے مہینے تک چلانے کا حق رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب سے انہوں نے پان مصالحہ برانڈ سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے اس کے بعد انہوں نے برانڈ کے ساتھ کوئی کام نہیں کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں