ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غزہ کی ناکہ بندی پر تشویش ہے: پاپائے روم

عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کی جانب سے غزہ کی مکمل ناکہ بندی پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

پوپ فرانسس نے غزہ میں اسرائیلی یرغمالی آزاد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کی مکمل ناکابندی پر شدید تشویش ہے۔

پوپ فرانسس کا کہنا ہے کہ دہشت گردی، انتہا پسندی، نفرت، تشدد اور انتقام سب کے لیے مصائب کا باعث بنتے ہیں۔

واضح رہے کہ اقوامِ متحدہ کے مطابق غزہ میں بے گھر افراد کی تعداد 2 لاکھ 60 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔

اسرائیل اور فلسطین کے درمیان کشیدگی سے متعلق اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ پر اسرائیل کی ہوائی، زمینی اور سمندری بمباری جاری ہے۔

اقوام متحدہ کی جانب سے غزہ میں مجبوراً گھر بار چھوڑنے والے افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں