ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گاڑی نہر میں گرنے سے معروف گلوکار سمیت سات افراد جاں بحق

 لاہور: معروف گلوکار شرافت علی خان بلوچ تری خیلوی اور ان کے بھائی گلوکار انوار علی کی گاڑی نہر میں گرگئی جس کے سبب سات افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ میانوالی کے علاقے پکا گھنجیرہ کے قریب پیش آیا جہاں گلوکار شرافت علی خان بلوچ تری خیلوی کی گاڑی نہر میں جاگِری۔ گاڑی نہر میں گِرنے کے نتیجے میں گلوکار شرافت تری خیلوی اور اُن کے بھائی انوار علی سمیت سات افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ شرافت تری خیلوی اور ان کے ساتھی موسیقی پروگرام سے واپس گھر جارہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آگیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں