ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی سیکیورٹی فورسسز کی مسجد اقصی میں نماز جمعہ ادا کرنے میں مداخلت

اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے مقبوضہ مشرقی القدس  کے قدیم شہر جانے والے فلسطینیوں کو آنسو گیس کے بموں اور ربڑ کی گولیوں کا استعمال کرتے ہوئے روک دیا۔

القدس اسلامک فاؤنڈیشن ایڈمنسٹریشن کے بیان کے مطابق، خاص طور پر 50 سال سے کم عمر کے مردوں کو، جو اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کرنے کے لیے مشرقی القدس کےقدیم  شہر جانا چاہتے تھے کو اسرائیلی پولیس نے اجازت نہیں دی۔

جب پرانے شہر کے دمشق دروازے سے داخل ہونے والوں کی شناخت کی جانچ کی جا رہی تھی، علاقے میں ایک  طویل قطار بن گئی۔

دوسری جانب یہ دیکھا گیا کہ قدیم شہر  میں اسرائیلی سکیورٹی فورسز کی تعداد میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں