اسرائیل کے وزیر دفاع یوآف گالانٹ نے کہا ہے کہ "یہ جنگ طویل ہو گئی اور اس کا بدل بھی بھاری ہو گا لیکن ہم یہ جنگ جیت لیں گے”۔
یوآف گالانٹ نے تل ابیب میں امریکہ کے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کے ہمراہ جنگی کابینہ اجلاس میں شرکت کے بعد بیان جاری کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ "ہم ہمیشہ سے جانتے ہیں کہ امریکہ ایک اچھا اتحادی ہے لیکن آج اسرائیل نے بھی اور پوری دنیا نے بھی اس اتحاد کو اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا ہے۔
انہوں نے بلنکن اور واشنگٹن سے دیگر اعلیٰ سطحی شخصیات کے دورہ اسرائیل کا ذکر کیا اور کہا ہے کہ "بحیرہ روم میں امریکی پرچم لہرانے کا مطلب کیا ہے اسے سب جانتے ہیں۔ یہ جنگ طویل اور بھاری بدل والی ہو گی لیکن ہم یہ جنگ جیت لیں گے”۔
واضح رہے کہ امریکہ کے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کا ایک ہفتے میں یہ دوسرا دورہ اسرائیل ہے۔