کرکٹ ورلڈ کپ کا جادو شائقین کرکٹ کے سر پر چڑھا ہوا ہے اور لوگ میچز کو خوب انجوائے کررہے ہیں۔
ایسے میں پاکستانی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوینسر سحر شنواری نے انوکھا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔
سحر شنواری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ میں لکھا کہ ’’ انشاء اللہ میرے بنگالی بندو اگلے میچ میں اُن سے بدلہ لیں گے۔ اگر بنگلہ دیش کی ٹیم انڈیا کو ہرانے میں کامیاب ہوگئی تو میں بنگالی لڑکے کے ساتھ فش ڈنر ڈیٹ کیلئے ڈھاکہ جاؤں گی‘‘۔
InshAllah my Bangali Bandu will avenge us in the next match. I will go to dhaka and have a fish dinner date with Bangali boy if their team managed to beat India ✌️❤️ 🇧🇩
— Sehar Shinwari (@SeharShinwari) October 15, 2023
سحر خان نے ایک اور پوسٹ میں لکھا کہ صرف بنگلہ دیش کی ٹیم ہی بھارت کو سبق سکھا سکتی ہے۔
Only Bangladesh team can teach Indian team a good lesson ❤️✌️
🇧🇩❤️
— Sehar Shinwari (@SeharShinwari) October 18, 2023
واضح رہے کہ سحر شنواری سوشل میڈیا پر اپنی اداکاری اور لپسنگ ویڈیوز کی وجہ سے مقبول ہیں جو اکثر ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر شیئر کی جاتی ہیں، انسٹاگرام پر ان کے 31 ہزار سے زائد فالوورز ہیں۔
مزید پڑھیں: ورلڈ کپ: بھارت نے یکطرفہ مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دے دی
یاد رہے کہ بھارت نے 14 اکتوبر کو پاکستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد سات وکٹوں سے شکست دی تھی۔
بھارت اور بنگلا دیش رواں ٹورنامنٹ میں اب تک اپنے تین، تین میچز کھیل چکے ہیں۔ بھارت تینوں میں ناقابل شکست رہا ہے جبکہ بنگلا دیش کو دو میں شکست اور ایک میں فتح ملی ہے۔
انگلینڈ اور نیوی لینڈ کیخلاف میچز میں بنگلا دیش ہار گیا تھا جبکہ افغانستان کیخلاف اُسے 6 وکٹوں سے کامیابی ملی تھی۔
بھارت اور بنگلا دیش کل 19 اکتوبر کو سہ پہر 1:30 بجے پونے میں مدمقابل آئیں گے۔