ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس: آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان اختلافات بڑے پیمانے پر حل ہو گئے ہیں

روس کے وزیر خارجہ سرگے لاوروف نے کہا ہے کہ آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان اختلافات بڑے پیمانے پر حل ہو گئے ہیں۔

لاوروف نے ایران کے دارالحکومت تہران میں 3+3 فارمیٹ پر اور "جنوبی قاقیشیا میں امن و استحکام  کی خاطر علاقائی تعاون پلیٹ فورم” کے زیرِ عنوان منعقدہ  اجلاس میں شرکت کے بعد اخباری نمائندوں کے لئے بیانات جاری کئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ "قاراباغ کے آذربائیجان کی ملکیت ہونے کے بارے میں باکو اور ایریوان  کے درمیان اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔ اصل مسئلہ یہی تھا اور اس اتفاق رائے سے یہ مسئلہ بڑے پیمانے پر حل ہو گیا ہے”۔

انہوں نے کہا ہے کہ "بنیادی اختلاف حل ہونے کے بعد جو حل طلب معاملات رہ گئے ہیں وہ ایک امن سمجھوتے کی تیاری، سرحدوں کا تعین اور بلا رکاوٹ رسل و رسائل سمیت باہمی تعلقات کی مکمل بحالی کے لئے عملی اقدامات اٹھانے پر مبنی ہیں”۔

انہوں نے ، برسلز اور واشنگٹن کی طرف سے آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان سرحد کھینچنے کے مرحلے میں شامل  ہونے کی کوشش کا ذکر کیا اور کہا ہے کہ ہم کسی بھی ایسے رابطے کے خلاف نہیں ہیں جسے آرمینی  اور آذربائیجانی ہر دو فریق  بھی   مفید خیال کرتے ہوں۔

وزیر خارجہ سرگے لاوروف نے کہا ہے کہ آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان سرحد کھینچنے کے لئے ہم نے ایک کمیشن قائم کیا ہے جس میں روسی فریق بطور مشاور  کے شرکت کرے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں