English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایران: امریکہ ہمیں دو دفعہ پیغام بھیج چُکا ہے

القمر

ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ امریکہ  ہمیں دو دفعہ پیغام بھیج چُکا ہے۔

عبداللہیان نے دارالحکومت تہران میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ” ایران نے، دینی، قومی اور انسانی اقدار کے دائرہ کار میں، اسرائیلی قبضے کے مقابل فلسطین کی تحریک مزاحمت کی حمایت کا واضح اور دو ٹوک شکل میں اعلان کیا ہے اور اس میں کوئی راز کی بات نہیں ہے”۔

عبداللہیان نے کہا ہے کہ "اسرائیل، فلسطینی زمینوں پر قابض ہے۔ بین الاقوامی قانون کے مطابق جس کی زمین پر قبضہ کیا گیا ہو وہ مسلح ہو سکتا ہے اور اپنے دفاع کے لئے اسلحے کا استعمال کر سکتا ہے۔ بعض مغربی ممالک، امریکہ کے زیرِ کنٹرول جاری اسرائیلی قبضے کے طرف سے لاپرواہی برتنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا واحد کام حماس اور فلسطین  کی تحریک مزاحمت کی مذّمت کرنا ہے”۔

انہوں نے کہا ہے کہ "امریکہ اور مغربی ممالک اسرائیل کے سامنے کوئی نیا فرنٹ نہ کھولنے کے لئے اس وقت تک حزب اللہ کو بیسیوں پیغام بھیج چُکے ہیں۔ امریکہ نے ایران کو بھی دو دفعہ پیغام بھیجا ہے ۔پہلے پیغام میں کہا گیا ہے کہ ہم جنگ کو وسیع نہیں کرنا چاہتے اور دوسرے میں ایران سے اعتدال کا مطالبہ کیا گیا ہے”۔

عبداللہیان نے کہا ہے کہ "امریکہ  نے ایک طرف تو دعوی کیا ہے کہ ہم جنگ پھیلانا نہیں چاہتے اور دوسری طرف دو ہفتے قبل اسرائیل کو اسلحہ بھیج کر غزّہ میں فلسطینی شہریوں، بچوں اور عورتوں پر حملوں کی حمایت کی تصدیق کر دی ہے”۔

انہوں نے کہا ہے کہ "میں یہاں سے بائڈن سے بھی کہتا  ہوں : ریاکاری کرنا بند کرو، اپنی انتخابی مہم میں دنیا کے سامنے جن انسانی حقوق کا تم نے ڈھنڈورا پیٹا تھا  وہ  انسانی حقوق یہ تھے کیا؟”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے