پاکستان کے ضلع خیبر میں ایک چیک پوسٹ پر خودکش دھماکے میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔
ضلع خیبر کی وادیٔ تیراہ میں قوم اکاخیل سروزئے چیک پوسٹ پر بدھ کی صبح ہونے والے خودکش حملے میں زخمی ہونے والے 3 اہل کاروں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری کار کو چیک پوسٹ سے دے مارا، جس کے نتیجے میں 3 اہل کار زخمی ہوئے۔
ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ خودکش دھماکے میں سیکیورٹی قوتوں کے 3 جوان صوبیدار محمد اسرار، سپاہی افتخار اور سپاہی شفیق نارول زخمی ہوئے ہیں۔
