تیئن گونگ خلائی اسٹیشن پر تائیکوناٹ ٹیم، جسے چین نے زمین کے مدار میں بھیجا تھا اپنا مشن مکمل کر کے زمین پر پہنچ گیا۔
چائنا مینڈ اسپیس پروگرام ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ شنجو 16 خلائی کیپسول، تائیکوناٹ چنگ ہائپنگ، جو یانگ جو اور گوئی ہائی چاو کو لے کر صبح کے وقت صحرائے گوبی میں ڈونگ فنگ کے میدان میں اترا۔
بتایا گیا کہ زمین کے مدار میں 154 دن گزارنے والے تائیکونٹس کی صحت اچھی تھی۔
شنجو 16 خلائی شٹل کو 30 مئی کو لانچ کیا گیا تھا اور ٹیم نے اسی دن اسٹیشن پہنچ کر اپنا مشن شروع کیا۔
یہ ٹیم، جو پانچواں تائیکوناٹ گروپ تھا اور جسے تئین گونگ خلائی اسٹیشن پر بھیجا گیا تھا اس نے 5 ماہ تک اسپیس واک، 70 خلائی تجربات اور لائیو لیکچر سرگرمیاں انجام دیں۔
ٹیم نے تانگ ہونگبو، تانگ شنگجی اور جیانگ شن لن پر مشتمل نئی تائیکوناٹ ٹیم کو یہ کام سونپاجنہیں 26 اکتوبر کو شنجو-17 شٹل کے ساتھ اسٹیشن بھیجا گیا تھا۔
