ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مالی بحران، پی آئی اے کی  15پروازیں منسوخ

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی انتظامیہ مالی اور انتظامی مشکلات پر قابو پانے کیلئے مصروف عمل ہے، لاہور،سیالکوٹ، ملتان کا فلائٹ آپریشن 100 فیصد بحال کردیا گیا تاہم دیگر 15 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ پی آئی اے کی پروازوں کی منسوخی کی شرح میں کمی آنے لگی، ایئر لائن حکام کے مطابق گزشتہ 16 روز میں پی آئی اے کی ملکی و غیر ملکی 735 پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں۔

لاہور، سیالکوٹ، فیصل آباد سے پی آئی اے کی کوئی پرواز منسوخ نہیں ہوئی جبکہ کراچی اسلام آباد پی کے 368، 369، کراچی تربت 501، 502 منسوخ کی گئیں۔

حکام کے مطابق کراچی کوئٹہ پی کے 310، 311 کراچی سکھرپی کے 536، 537 دمام پی کے 241، دبئی پی کے 213 منسوخ ہے ، اسی طرح اسلام آباد ملتان پی کے 681، 682، شارجہ پی کے 182، پشاور شارجہ پی کے 257 اور دبئی پی کے 284 منسوخ کردی گئیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں