ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ کی غزہ کو امداد جاری

غزہ کے لیے فراہم کی جانے والی صحت کی سب سے بڑی امداد ازمیر سے روانہ  ہوگئی ہے۔

ترکیہ نے ہنگامی صحت کی خدمات کے لیے مکمل طور پر لیس فیلڈ ہسپتال اور 20 ایمبولینسیں خطے روانہ کی ہیں۔

وزیر صحت فخر الدین قوجہ  نے اعلان کیا کہ یہ جہاز، طبی سامان اور جنریٹرز کے کل 51 کنٹینرز اور 20 مکمل لیس ایمبولینسوں کے ساتھ، ازمیر السنجاک  بندرگاہ سے مصر کے لیے روانہ  ہوگیا ہے۔

روانہ کیے جانے والے سازو سامان  میں صحت سے متعلق امدادی سامان میں آپریٹنگ رومز اور انتہائی نگہداشت کے یونٹوں کے ساتھ مکمل طور پر لیس فیلڈ ہسپتال، ہر قسم کے موسمی حالات کے خلاف مزاحم، اور مکمل طور پر لیس انفلٹیبل قسم کے فیلڈ ہسپتال، نیز ان میں استعمال ہونے والی طبی ادویات اور طبی استعمال کی اشیاء شامل ہیں۔

امدادی جہاز کل العریش بندرگاہ پر پہنچنے  کی توقع کی جا رہی ہے۔

وزیر  صحت فخرالدین قوجہ  نے اس بات پر بھی زور دیا کہ 8 کارگو طیارے جن میں ادویات، طبی استعمال کی اشیاء، طبی آلات اور جنریٹرز شامل ہیں  اس سے قبل ال آریش ہوائی اڈے پر پہنچ چکے ہیں۔

ترکیہ نے اس سے قبل 230 ٹن امدادی سامان ہوائی جہاز کے ذریعے خطے  روانہ کیا ہے۔

حماس کے عسکری ونگ، قسام بریگیڈز نے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر ” طوفانِ اقصیٰ  ” کے نام سے بڑا حملہ کیا تھا ۔

اس کے جواب میں اسرائیلی فوج نے جنگی طیاروں سے غزہ کی پٹی کے خلاف آہنی تلواروں کا آپریشن شروع کیا ہے۔

بڑھتی ہوئی کشیدگی میں 10 ہزار سے زائد فلسطینی ہلاک ہو گئے جن میں زیادہ تر بچےشامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں