ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب میں گنے کی کرشنگ 25 نومبر سے شروع کرنے کا فیصلہ

پنجاب کے محکمہ خوراک نے گنے کی کرشنگ 25 نومبر سے شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔محکمہ خوراک نے گنے کی کرشنگ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ 25 نومبر سے کرشنگ نہ کرنے والی شوگر ملز کویومیہ 10 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ملز مالکان کو کسانوں کو گنے کی ادائیگی 15 روز میں کرنا ہوگی، فی من سیس قیمت 5 روپے ہی برقراررکھی گئی ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق گنے کی فی من سرکاری قیمت 75 روپے بڑھنے سے چینی کی فی کلو قیمت 15 روپے بڑھنے کا امکان ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں