ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قومی کرکٹرعماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

اسلام آباد:پاکستان قومی کرکٹر ٹیم کے آل راونڈر عمادوسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرہوگئے ہیں۔

سماجی رابطے کی  ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے  عمادوسیم کا کہنا ہے کہ پاکستان کی نمائندگی کوہمیشہ انجوائے کیا، کئی دن سوچ بچار کے بعد ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے، پی سی بی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے ہمیشہ سپورٹ کیامیرے لئے اعزاز کی بات ہے جو پاکستان کی نمائندگی کی۔

 

انہوں نے کہاکہ نئے کوچزاورنئی لیڈرشپ کے ساتھ یہ پاکستان کرکٹ کیلئے بڑھنے کا موقع ہے، میری نیک تمنائیں پاکستان ٹیم کے ساتھ ہیں،پاکستانی شائقین کرکٹ کا ہمیشہ سپورٹ کرنے کا شکریہ۔

واضح رہے کہ عماد وسیم نے55 ون ڈے اور66 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نمائندگی کی، عماد وسیم نے ون ڈے میں44اور ٹی ٹوئنٹی میں65 وکٹیں حاصل کیں، عماد نے ون ڈے میں986اور ٹی ٹوئنٹی میں486 رنز اسکورکررکھے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں